بلے باز سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ ان کا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے

سابق ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ ان کا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے

بلے باز سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ ان کا پہلا گانا ریلیز کردیا ہے

بالی ووڈ:  سابق ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا جبکہ ان کا  پہلا گانا ریلیز کردیا ہے۔’کرکٹ والی بیٹ‘ کے نام سے مشہور اس گانے میں سچن کا ساتھ ہندوستان کے نامور گلوکار سونو نگم نے گایا ہے اور اسے کافی سراہا جا رہا ہے۔

سونو نگم نے کہا کہ میں سچن ٹنڈولکر کی زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوا کہ وہ بہت اچھا گا رہے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ میرا ماننا ہے کہ جب خدا کسی کو نوازتا ہے تو وہ ہر شعبے میں کامیاب رہتا ہے۔

2013 میں کرکٹ کو خیرباد کہنے والے بلے باز نے تسلیم کیا تھا کہ وہ شرمیلے ہیں اور انہوں نے اپنی بیوی، دوستوں اور کاروبارہ شراکت داروں کے کافی اصرار پر خود کو گانا گانے کیلئے تیار کیا۔