سنجے دت دوست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم گول مال‘‘کا حصہ

سنجے دت ست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم گول مال‘‘کا حصہ

 سنجے دت دوست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم گول مال‘‘کا حصہ

ممبئی:  بالی ووڈ کے معروف مشہور ہدایت کار روہت شیٹھی کامیڈی فلم ’’گول مال‘‘ کے چوتھے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ تبو اور پرینتی چوپڑا کی صورت میں 2 نئے لوگ سیکوئل کا حصہ ہیں تاہم آج فلم کے پروڈیسر اور مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اجے دیوگن نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں سنجے دت بھی فلم کی کاسٹ کے ساتھ دکھائی دیئے۔

سنجو بابا کی آج ’’گول مال ریٹرنز‘‘ کے سیٹ پر موجودگی کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سنجے دت بھی فلم میں مختصر رول میں دکھائیں دیں گے جب کہ اس حوالے سے ہدایت کار کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ فلم کی ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ اپنے دوست اجے دیوگن سے ملنے گئے تھے یا پھر فلم کا حصہ ہیں۔