یورپ میں 50 یورو مالیت کا نیا نوٹ متعارف

لندن: یورپی کرنسی میں اضافہ ، یورپین سنٹرل بینک نے 50 یورو مالیت کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کرا دیا ۔سنٹرل بینک کی جانب سے جاری نئے 50 یورو کے نوٹ کا رنگ نارنجی ہے جس کی ٹرانسپیرنٹ ونڈو پر یونانی دیوی یوروفا کی جھلک دی گئی ہے۔

نوٹ پر پانچ اور صفر کے ہندسے سبز رنگ کے ہیں لیکن نوٹ کی طرف الٹنے سے انکا رنگ بدل جاتا ہے۔یورپین سنٹرل بینک کے مطابق سکیورٹی کے نقطہ نظر سے یہ بے حد جدید اور محفوظ کرنسی نوٹ ہے۔اس میں اور بہت سے پیچیدہ اور خفیہ سکیورٹی فیچرز بھی رکھے گئے ہیں۔