پاکستان ٹیم دنیا کی ہر ٹیم کے ساتھ مقابلے کیلئے تیار ہے ، سرفراز احمد

پاکستان ٹیم دنیا کی ہر ٹیم کے ساتھ مقابلے کیلئے تیار ہے ، سرفراز احمد
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی فیس بک آفیشل

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس ہر ٹیم سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش
  انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا، یہ کہنا غلط ہے کہ ویسٹ انڈیز کی بی ٹیم آئی تھی.ویسٹ انڈیز کے آٹھ لڑکے پچھلی سیریزکھیلے ہوئے تھے، ٹیم کی کارکردگی میرے لیے تسلی بخش ہے۔سرفراز نے کہا کہا نئے لڑکوں کوموقع دیا،انہوں نے اسکا بھرپور فائدہ اٹھایا، نوجوان لڑکوں کی پرفارمنس بہت اچھی ہےاس کا سارا کریڈٹ  سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت
  سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی والوں نے دل جیت لیے. سیریز کامیاب بنانے پر ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا کہ ان کا پلان یہی تھا کہ مین آف دی سیریز بنیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل سینئر کھلاڑی اچھی رہمنائی کرتے ہیں۔تیسرے میچ کے مین آف دی میچ فخر زمان کا کہنا ہے کہ کوچ اور کپتان کی ان کےلیے یہی ہدایت ہوتی ہے کہ جیسا چاہوں کھیلوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں