آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

دبئی : آئی سی سی نے  نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق  بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔

نئی ریکنگ کے مطابق بھارت 121 پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کو 3۔1 سے شکست دیکر اپنی دوسری پوزیشن مزید مستحکم کر لی ، جنوبی افریقہ کے پوائنٹس 117 ہیں ۔

3ebe5e631da64da951a6f13803eb3ce7

نیوزی لینڈ 102 پوائنٹس کیساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا بھی 102 پوائنتس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ کی وجہ سے تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔

انگلینڈ 97 پوائٹنس کیساتھ پانچویں ،سری لنکا 95 پوائنٹس کیساتھ چھٹے جبکہ پاکستان 88 پوائنٹس کیساتھ ساتویں ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں ،بنگلہ دیش 71 پوائنٹس کیساتھ نویں جبکہ زمبابوے 1 پوائنٹ کیساتھ دسویں نمبر پر براجمان ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں