یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ کی خودکشی، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ کی خودکشی، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

کیلی فورنیا: ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کر لی جب کہ فائرنگ سے دیگر 4 افراد بھی زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون ملازمہ نے دفتر میں پہلے فائرنگ کی جس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کر دیا جب کہ خاتون کی فائرنگ سے دیگر 4 ملازمین بھی زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

f247375b79137299fae49bed32ef1380

فائرنگ کے بعد یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ سیکیورٹی الارم بجنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچنے کے بعد ملازمین کو عمارت سے باہر نکال دیا جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 36 سالہ خاتون نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد خودکشی کر لی تاہم پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد بعض ملازمین کی جانب سے ٹوئٹر پر واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئ ہیں۔

2fde448f22d04bbeeeaee2fd02d67a7c

یوٹیوب کی سی ای او سوسان ووجکیک نے لکھا کہ آج دفتر میں ہونے والی فائرنگ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہماری تمام تر ہمدردیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خاص طور پر سب سے پہلے ایکشن لینے والوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور ایک مرتبہ پھر ہم دوبارہ ایک فیملی کی طرح ایک ساتھ ہوں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں