15 دن میں ملازمین کو ادائیگی کریں، ورنہ چینل بند کر دیں گے، چیف جسٹس کا حکم

15 دن میں ملازمین کو ادائیگی کریں، ورنہ چینل بند کر دیں گے، چیف جسٹس کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایک نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافیوں نے بتایا 2 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ نجی چینل کے وکیل نے کہا صرف فروری اور مارچ کی ادائیگی رہ گئی ہے ۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں ان کے گھروں کے چولہے نہ جلیں۔ چیف جسٹس نے 15 دن میں تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے کہا ادائیگی نہ کی گئی تو چینل بند کر دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'اندر کی کہانی نہیں جانتا لیکن زرداری جو کام کر رہے ہیں وہ شرمناک ہیں'
 

سینئر صحافی حامد میر نے بتایا 2 ماہ کی تنخواہیں ان کے ادارے میں بھی نہیں ملیں۔ ایک اور نجی چینل کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں کہا ایک بار کہا تھا وکیل مقدمہ نہیں ہارتا بلکہ موکل ہارتا ہے ۔ خود کو سٹپنی وکیل بھی کہا لیکن ایسے الفاظ پر معذرت چاہتا ہوں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں