شاداب خان نے چیڈوک والٹن سے صلح کر لی

شاداب خان نے چیڈوک والٹن سے صلح کر لی

 کراچی : پاکستان اور ونڈیز کے درمیان کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں ونڈیز اوپنر چیڈول والٹن کو غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاط کہنے پر میچ ریفری ڈیوڈ بون نے شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا تھا ۔کرکٹ شائقین بھی شاداب خان کے اس رویے سے کافی تنقید کی ۔تیسرے اور آخری ٹی 20 کے بعد  شاداب خان نے ونڈیز بلے باز کو گلے لگا کر تمام گلے شکوے دور کر دیے ۔

ef031a9844c71cc8d50a59f881272b8b

شاداب خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چیڈوک والٹن کیساتھ گلے مل رہے ہیں ، دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ۔

شاداب خان نے تصویر کیساتھ یہ لکھا کہ ’’جو کچھ میدان میں ہوا وہ میدان کے اندر ہی رہ گیا ۔ انہوں نے ونڈیز ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آنے اور تاریخ رقم کرنے کا شکریہ ‘‘

 یہ بھی پڑھیں:غیرمہذب اشارہ اور نازیبا الفاط کہنے پر شاداب خان کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ
  سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاداب خان نے چیڈوک والٹن سے صلح کر کے بہت اچھا کیا ۔اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ وہ وکٹ لینے کے بعد تھوڑا تحمل سے کام لیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں