وزیرداخلہ احسن اقبال نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی

وزیرداخلہ احسن اقبال نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد اور ویسٹ انڈیز کے کامیاب دورہ کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کو باضابطہ طور پر پاکستان میں سیریز کھیلنے کی دعوت دے دی۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھومس ڈریو نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی اور اس دوران دعوت نامہ باضابطہ طور پر ان کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور پتنگ کاٹ دی
  دستاویزات کے مطابق احسن اقبال نے برطانیہ کے ہائی کمشنر کو ملک میں بہتر ہوتی ہوئی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:’’میرے شوہر ابھی تک جوان ہیں ‘‘ثانیہ مرزا شعیب ملک کیلئے میدان میں آ گئیں
  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کردیا۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال اور برطانیہ کے ہائی کمشنر نے پاکستانی طلبا کو برطانیہ کی جامعات میں ’تعلیم‘ دینے پر رضا مند کا اظہار کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں