عارف علوی نے چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

عارف علوی نے چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

حیدر آباد: عمران خان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں چوہدری نثار کو پارٹی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ چوہدری نثار اچھے عادمی ہیں برے لوگوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ن لیگ اس لیے گھر کی لونڈی بنی ہے کیونکہ انہوں نے متنازع قانون بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کو صحیح ڈر ہے کہ اگلی حکومت ان کی نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کر دیا کہ اگلی حکومت تحریک انصاف بنائیگی۔

مزید پڑھیں: 'عدالت نے خادم رضوی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے تو حکومت عمل در آمد کرے'

ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما بتایا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کر گے تو عدالتیں ہی کام کرینگی۔

 اس سے قبل رواں سال 11 فروری کو پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوہدری نثار تحریک انصاف میں آ جائیں تو اچھا ہے لیکن آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے پر بھی ان کی حمایت کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں