آفریدی کی کشمیر پر ٹوئیٹ، گوتم گھمبیر کی تنقید پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کرارا جواب

آفریدی کی کشمیر پر ٹوئیٹ، گوتم گھمبیر کی تنقید پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کرارا جواب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی فوج کی دہشتگردی پر خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ عالمی طاقتیں اس خونریزی کو روکنے کیلئے کوشش کیوں نہیں کر رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں نہتےشہریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت اورآزادی کیلئےآواز بلند کرنےوالے معصوم کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتیں اس خون ریزی کو روکنے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کررہیں۔

df3641f0ae5b86d6fa030431922a6f53

شاہد آفریدی کی ٹوئیٹ کی دیر تھی کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا اور بھارتیوں نے بوم بوم آفریدی پر تنقید شروع کردی۔

گوتم نے لکھا، شاہد آفریدی کی کشمیر اور اقوام متحدہ سے متعلق ٹوئیٹ پر کیا کہنے کو رہ جاتا ہے؟ آفریدی اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں، جو ان کی ڈکشنری میں 'انڈر 19' کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سکون سے رہے، شاہد آفریدی نو بال پر آؤٹ کا جشن منارہے ہیں۔

8737569b455933e8e4bc8644b37e6833

گوتم گھمبیر کی اس ٹوئیٹ کے بعد پاکستانی بھی شاہد آفریدی کے دفاع کو آگئے، حتیٰ کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ڈاتی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرکے گوتم گھمبیر اور بھارتیوں کو کرارا جواب دے ڈالا۔میجر جنرل آصف غفور نے ایک میچ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے شاہد آفریدی کو اپنا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا 'برائے مہربانی اپنی آگ مقامی طور پر ہی بجھائیں، شاہد آفریدی ہمارا قومی ہیرو اور آواز ہے۔

56446caa2d9763273696aeded0174299

جواباً شاہد آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے پیغام کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایک پرانی تصویر شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فینز اور پرچم کے ساتھ تصویر بنواتے نظر آئے۔

061a36c4035f455d471156f67ec70a7d

اس تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا، ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور یہ ایک کھلاڑی کی پہچان ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی ہو تو ہم بے گناہ کشمیریوں کے لیے بھی ویسے ہی انسانی حقوق کی امید رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر معصوم لوگوں پر گولیاں چلادیں جبکہ بعدازاں جنازوں میں شریک افراد پر بھی پیلٹ گنوں سے فائر کیے گئے، ان واقعات میں 15 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں