بھٹو کا پاکستان چاہئے تو میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیں : بلاول بھٹو

بھٹو کا پاکستان چاہئے تو میرے ہاتھ میں اپنا ہاتھ دیں : بلاول بھٹو
کیپشن: ppp chairman bilawal bhutto

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھٹو کو پھانسی کے بعد ہزاروں جیالوں کو ملک بدر اور لاکھوں کو قید میں ڈالا گیا ، پوری دنیا میں پاکستان کا نام رسوا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر کوئی جمہوریت جمہوریت کا نعرہ لگا رہا ہے ، جمہوریت اور آئین کا کارنامہ بھی بھٹو کا ہی ہے ، اگر بھٹو کا پاکستان چاہئے تو اپنا ہاتھ میرے ہاتھ میں دینا ہوگا ، ضیاالحق کے وارث نواز شریف ہیں اور یہ وارث آپ کے سامنے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت اور ایٹم بم کی طاقت بھی بھٹو کا کارنامہ ہے ، عمران خان اور نواز شریف کی سیاست ، منافقت ایک ہی ہے ، طالبان کا بچھڑا بھائی عمران خان نواز شریف کی ہی توسیع ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام بتائیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ، ضیاالحق کے وارثوں کیساتھ یا پھر بھٹو کے وارثوں کیساتھ ، عمران خان کے جھنڈے پر یوٹرن لکھا ہے۔

مذہبی انتہا پسندوں کی بی ٹیم کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے ، عوام کو اس سے غرض نہیں کہ کسی کو کیوں نکالا  ، نواز شریف اور عمران خان اقتدار کیلئے ایک دوسرے کو نیچا دکھا رہے ہیں۔