میاں صاحب اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی آپکو نہیں لینے دینگے: آصف زرداری

میاں صاحب اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی آپکو نہیں لینے دینگے: آصف زرداری

گڑھی خدا بخش: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بہت جلد پنجاب میں آئیں گے اور تخت رائیونڈ کو ہلائیں گے۔ میاں صاحب اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ بھی آپکو نہیں لینے دینگے۔

ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ کچھ ایسا کرنا چاہیے ہیں جو آئندہ نسلیں بھی یاد کریں۔ میاں صاحب نے لاہور میں اربوں روپے خرچ کر کے ایک سیٹ نکالی۔ میاں صاحب یہ آپ کا مینڈیٹ نہیں یہ آر او الیکشن تھے، پنجاب میں میاں صاحب کی جلسیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب اپوزیشن بھی خود کرتے ہیں اور حکومت بھی خود کرتے ہیں، کچھ بھی ہو جائے آپ سے صلح نہیں ہوگی۔ ہم آپ سے تب بات کریں گے جب آپ ختم ہوچکے ہوں گے۔ پیپلز پارٹی میاں صاحب سے سیاست چھڑوا کر رہے گی، ہم کسی کے ساتھ مل کر بھی حکومت بنائیں، مگر آپ سے نہیں ملیں گے۔ پہلے آپ نے اپنی آنکھیں سر پر رکھ لیں، اب ہم نے رکھ لی ہیں۔