ایم فور کی تعمیر میں مصروف چینی مزدوروں کا پولیس پر تشدد ، سڑک بلاک کر دی

ایم فور کی تعمیر میں مصروف چینی مزدوروں کا پولیس پر تشدد ، سڑک بلاک کر دی
کیپشن: chines labour fight in M4

خانیوال: ایم فور موٹر وے کی تعمیر میں مصروف چینی مزدوروں نے کیمپ سے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مذاکرات کی ناکامی پر سڑک بھی بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے فیصل آباد جانے والی قومی شاہراہ ایم فور موٹروے کی تعمیر کرنے والے چینی انجینیئرز نے کیمپ سے باہر جانے کی اجازت نہ ملنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

خانیوال میں موٹر وے ایم 4 کی تعمیر کا عمل بڑی تیزی سے جاری ہے تاہم گزشتہ شب چینی انجینئرز پولیس سیکیورٹی کے بغیر اپنے نورپور کیمپ سے باہر جانا چاہتے تھے۔

ذرائع کے مطابق نورپور کیمپ کے سیکیورٹی انچارج نے چینی انجینیئرز کو باہر جانے سے منع کر دیا جس کے بعد چینی انجینیئرز اور چینی ورکرز نے نورپور میں موجود پولیس کیمپ کی گزشتہ شب بجلی کاٹ دی۔

آج صبح چینی انجنیئرز اور ورکرز نے احتجاجاً ضلع خانیوال میں ایم 4 کے تمام منصوبوں پر ناصرف کام بند کر دیا بلکہ کبیر والا، شام کوٹ، نورپور، مخدوم پور روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو بھی ہیوی مشنیری کے ذریعے بلاک کردیا جس کے باعث پورا ضلع بند ہوگیا۔