نواز شریف کا رویہ جارحانہ ، شہباز شریف کا رویہ مصالحانہ ہے

نواز شریف کا رویہ جارحانہ ، شہباز شریف کا رویہ مصالحانہ ہے

لاہور : نواز شریف کا اداروں سے متعلق رویہ جارحانہ تو شہباز شریف کا مصالحانہ ہے ، شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا اداروں کے متعلق رویہ جارحانہ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا رویہ مصالحانہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بالکل سیدھی بات کرتے ہیں اور وہ جو کام کر رہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ نیب اربوں کھربوں کھانے والوں کو بھی سامنے لائے ،اورنج لائن پر کرپشن کا رونا دھونا قوم کو گمراہ کرنے کی سازش ہے ، موقع ملا تو خیبرپختونخوا اور سندھ کو پنجاب کے ہم پلہ کریں گے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ دونوں صوبوں میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائیں گے ، چودھری نثار نے ملاقات میں تحفظات کا اظہار کیا اور میں نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔