روس، ترکی کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس 400 فراہم کرے گا

روس، ترکی کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس 400 فراہم کرے گا

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوتن نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے ترکی کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس 400 کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے زور دے کر کہا ہے کہ روس جدید ترین میزائل دفاعی شیلڈایس 400 کی جلد فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے باہمی ملاقات میں روس کے جدید ترین دفاعی نظام ایس 400 کی انقرہ کو جلد فراہمی پر بھی بات چیت کی ہے اور ہم اس معاہدے پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایک دوسرے سیاق میں ترک صدر ایردوآن اور ولادی میر پیوتن نے ترکی میں جوہری ری ایکٹر کی تعمیر کے لیے ایک ورک شاپ کا آغاز کیا ہے۔ یہ جوہری تنصیب روسا ٹوم گروپ کی زیرنگرانی قائم کیا جائے گا۔ یہ اقدام بھی انقرہ اور ماسکو کے درمیان بڑھتے فوجی تعاون کی دلیل ہے۔