شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو انتہائی شاندار جواب دے ڈالا

شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو انتہائی شاندار جواب دے ڈالا

کراچی: پاکستانی کرکٹ کے سٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے گوتم گھمبیر کو ان کی بد تمیزی کا انتہائی شاندار جواب دے ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بھارتی جھنڈا لیے مداحوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے تصویر کیساتھ ایک پیغام بھی جاری کیا کہ ”ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس کی مثال یہ تصویر ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی آتی ہے تو ہم ایسا سلوک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھی چاہتے ہیں۔“

061a36c4035f455d471156f67ec70a7d


واضح رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 17 کشمیریوں کی شہادت پر جہاں ہر طبقہ فکر نے آواز اٹھائی وہیں شاہد آفریدی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر بھارتی میڈیا میں بھونچال آگیا، اور فوری طور پر متعصب کرکٹر گوتم گھمبیر نے ایک زہریلی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی ڈکشنری میں شاید یو این کا مطلب انڈر نائنٹین ہے جو ان کی عمر کی حد ہے۔ درحقیقت آفریدی کی یہ بات نو بال ہے۔