ذوالفقار بھٹو کی 40 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام

ذوالفقار بھٹو کی 40 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام
ذوالفقار علی بھٹو کو ایک مبینہ مقدمے میں 40 سال قبل آج ہی کے دن تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی آج 40ویں برسی منائی جارہی ہے۔


سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر سڑکوں پر لانے والے ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ ميں پيدا ہوئے اور انہیں قتل کے ایک مبینہ مقدمے میں 40 سال قبل آج ہی کے دن تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سہہ پہر تین بجے شروع ہونے والے جلسے سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی صدارت میں مجلس عاملہ کا اجلاس ہو گا اور ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔