مراد سعید میں در اصل عمران خان بول رہا ہے:احسن اقبال

مراد سعید میں در اصل عمران خان بول رہا ہے:احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مراد سعید کے بچگانہ الزامات کا جواب عدالت میں دیا جائیگا، مراد سعید میں در اصل عمران خان بول رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کو دل سے قبول نہیں کیا، پگڑی اچھالنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے، مراد سعید کے پاس پوری حکومتی مشینری ہے پریس کانفرنس کرنے کی بجائے تفتیش کروائے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تمام منصوبے پاکستان اور چین کی مشترکہ نگرانی میں جاری ہیں، سی پیک منصوبوں کی شفافیت کو دونوں ممالک نے یقینی بنایا ہے۔

مراد سعید سی پیک دشمن لابی کاآلہ کار بنے ہوئے ہیں۔احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ ملتان,سکھر منصوبے کی منظوری ایکنک نے دی، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس میں شامل تھی۔