یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ
کیپشن: دال چنا کی قیمت میں فی کلو 10 روپے تک جب کہ دال مسور کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورچاول کے نرخ میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ 2 ارب کے رمضان پیکج پر بھی اثر انداز ہو گا۔

اضافے کے بعد سپر کرنل باسمتی چاول کے نرخ میں 28 روپے فی کلو، سیلا چاول کے نرخ میں 50 روپے فی کلو تک، دال ماش کے نرخ میں 25 روپے فی کلو تک، باسمتی چاول کے نرخ میں 11 روپے فی کلو تک، دال چنا کی قیمت میں فی کلو 10 روپے تک جب کہ دال مسور کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دال ماش 115 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، دال مسور 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو، دال چنا 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر130 روپے، دال چنا فی کلو 115 روپے سے بڑھ کر125 روپے فی کلو، سیلا چاول 138 روپے سے بڑھ کر 188 روپے فی کلو، سپر کرنل باسمتی چاول کی قیمت 128 سے بڑھ کر 156 روپے جب کہ باسمتی چاول کی قیمت فی کلو 116 روپے سے بڑھ کر 127 روپے ہو گئی۔