جعلی اکاؤنٹس کیس، پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر

جعلی اکاؤنٹس کیس، پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: ملزمان پر فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید سمیت تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کر لیا۔

عدالت کی جانب سے جن ملزمان کو طلب کیا گیا ہے ان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس کوڈواوی، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔

ملزمان پر فلاحی مقاصد کے لیے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ 2 اپریل کو نیب ایگزیکٹو بورڈ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کی منظوری دی تھی۔