شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

 شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا
کیپشن: شہباز شریف اپنی پوتی کی عیادت کے لیے جلد لندن روانہ ہوں گے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

وزرات داخلہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور اب امکان ہے کہ شہباز شریف اپنی پوتی کی عیادت کے لیے جلد لندن روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی۔

گزشتہ ماہ شہبازشریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہبازشریف کی درخواست پر سماعت کی اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔