پیراگون سٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک توسیع

پیراگون سٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک توسیع
کیپشن: image by facebook

لاہور : لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون سٹی کیس میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

کیس کے سلسلے میں عدالت حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک نالائق مینیجرز کے ہاتھ میں آ گیا ہے ۔

نئے پاکستان میں غریبوں کیلئے کچھ نہیں ہے ، انھوں نے کہا وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا پروگرام لینے کی بات کر رہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ قوم کو مزید رلائیں گے۔