ملک لوگوں پر سرمایہ کاری کرنے سے ترقی کرتے ہیں:وزیراعظم عمران خان

ملک لوگوں پر سرمایہ کاری کرنے سے ترقی کرتے ہیں:وزیراعظم عمران خان
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سڑکیں بنانے سے نہیں ملک لوگوں پر سرمایہ کاری کرنے سے ترقی کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں حیدرآباد یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں پر سرمایہ کرنے سے ہی ملک میں ترقی آئے گی ،سڑکیں بنانے سے نہیں۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم شروع وقت سے ہی ایک ایجنڈے پر سیاست کر رہی ہیں ، انھوں نے کہا کہ سنگاپور کی ایک یونیورسٹی کا بجٹ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے زیادہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مختلف وزارتوں میں بیٹھے لوگ سرکاری زمینوں کو اس طرح چھپا کر بیٹھے ہیں جیسے یہ ان کی اپنی زمینیں ہیں ،جب بھی ان سے پوچھا جاتا ہے کہ سرکاری زمینوں کا ریکارڈ دیں تو کوئی جواب نہیں آتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سرکاری زمینوں کو فروخت کرکے لوگوں پر خرچ کیا جائے۔