پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا

پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا

اسلام آباد: پی آئی اے نے برطانیہ کا فلائٹ آپریشن جزوی طورپربحال کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اسلام آباد ایئرپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کوجزوی طورپربحال کردیا ہے۔ جس کے بعد پی آئی اے کی پرواز9701 اسلام آباد سے مسافروں کولے کرمانچسٹرروانہ ہوچکی ہے جب کہ مانچسٹرسے پی آئی اے کی پرواز9702 واپس آئے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی 2 پروازیں اسلام آباد سے گلگت جبکہ ایک پروازاسکردو کے لیے بھی اڑان بھرچکی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن معطل کررکھا تھا جس کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔