سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا برطانوی شاہی خاندان سے رابطہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا برطانوی شاہی خاندان سے رابطہ

ریاض:  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ چارلس سے ٹیلی فونک رابطے میں شہزادہ چارلس کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد کی خیریت دریافت کی اور شہزادہ چارلس کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا. 

اس موقع پر شہزادہ چارلس نے سعودی عرب سے انٹرنیشنل فلائٹس معطلی سے قبل برطانوی شہریوں کی برطانیہ واپسی ممکن بنانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب کورونا وائرس کے خلاف عالمی سطح پر اہم کردار ادا کر رہا ہے اور جس طرح کورونا وائرس کی روک تھام اور عالمی معیشت کے حوالے سے سعودی عرب کی سربراہی میں جی ٹونٹی ممالک نے فیصلہ سازی کی ہے اس سے یقیناً بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے برطانوی عوام کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ دعا ہے کہ برطانوی عوام کورونا وائرس سے محفوظ رہے اور جلد اس مہلک مرض سے نجات حاصل کر سکے.