عبدالعلیم خان نے پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کردیا

 عبدالعلیم خان نے پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کردیا

اسلام آ باد :  وزیراعظم عمران خان سے سینئیر پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نے ملاقات کی،کوروناوائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹرکورونا ریلیف فنڈ کے لیے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔سی تفصیلات کے مطابق نئیر پی ٹی آئی رہنماعبدالعلیم خان نےعمران خان سے ملاقات کی۔

علیم خان نے کورونا وائرس کے سدِباب کے لیے قائم پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ کے لیے امدادی چیک پیش کیا۔ علیم خان نے کرونا وائرس کے پیش نظر قائم پرائم منسٹر کرونا ریلیف فنڈ کے لئے دو کروڑ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ملازمین نے کرونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے، وزارت خارجہ کے افسران 4 دن کی تنخواہ، دیگر اسٹاف 3 دن کی تنخواہ دے گا۔ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی سفارتی مشن بھی کرونا فنڈ میں حصہ ڈالیں گے۔