کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، 2818 افراد متاثر

کورونا وائرس: پاکستان میں ہلاکتیں 41 ہو گئیں، 2818 افراد متاثر

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد 2818 ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حکومتی ویب سائٹ کے مطابق سندھ میں 839، پنجاب میں 1072، خیبرپختونخوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستان میں 175، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ ملک بھر میں 131 افراد صحتیاب ہوگئے۔

اب تک کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔