وزیراعظم عمران خان آج براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے

وزیراعظم عمران خان آج براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے
کیپشن:   وزیراعظم عمران خان آج براہ راست عوام کے سوالات کا جواب دیں گے سورس:   file

اسلام آباد: کورونا سے صحت یابی کے بعد  وزیر اعظم عمران خان آج عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے۔ 

ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ‏آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کی دوسری نشست کے سلسلے میں وزیراعظم  ساڑھے گیارہ بجے عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے یکم فروری کو بھی وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جواب دیئے تھے، اس موقع پر وزیراعظم عمران کے پیغام کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی تھی۔

 ویڈیو کلپ میں “آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ” کی تھیم کا استعمال کیا گیا تھا ، جس میں وزیراعظم قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ قوم عظیم بن سکتی ہےاور انشااللہ ہم بنیں گے۔