گوجرانوالہ: فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

گوجرانوالہ: فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا
سورس: file

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ  پر  12 گھنٹے بعد قابو  پالیا۔کولنگ کا عمل جاری ہے۔ بھڑکتے شعلوں نے لاکھوں روپے کا سامان جلا دیا۔

                           

نیوز نیوز کے مطابق  گوجرانوالہ میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر 2 میں پلاسٹک کی فیکٹری میں  رات 9 بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔لاہور،سیال کوٹ، شیخو پورہ، حافظ آباد اور گجرات کے فائر ٹینڈرز نے 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ 

ریسکیو کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 فائر فائٹرز، فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں اور 19 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی عمارت کی کئی دیواریں گر گئیں۔