جنوبی افریقی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی، پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف دیدیا

جنوبی افریقی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی، پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف دیدیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 342 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دی وینڈررز سٹیڈیم جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے۔ 

ٹیمبا باووما نے 102 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کوینٹن ڈی کوک 80، ایڈن مارکرم 39، ریسی وینڈرڈوسن 60، ڈیوڈ ملر 50، ہینرچ کلاسن 11، اینڈیل فیلوک وائیو 3 اور کاگیسو ربادا ایک سکور بنا سکے۔ 

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 54 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

واضح رہے کہ میچ کیلئے جنوبی افریقہ کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوینٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، ریسی وینڈرڈوسن، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، اینڈیل فیلوک وائیو، کاگیسو ربادا، اینرچ نورجے، لونگی انگیڈی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، دانش عزیز، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور حارث رؤف شامل ہیں۔