اکشے کمار کے بعد گووندا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

اکشے کمار کے بعد گووندا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کے بعد بالی ووڈ اداکار گووندا بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں ہی ازخود قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان میں وبا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیں تاہم اداکار کے دیگر فیملی ممبر ان اور سٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ گووندا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اداکار نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ انہوں نے مداحوں کو بھی کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کی اہلیہ سنیتا حال ہی میں کورونا سے صحت یاب ہوئی ہیں جبکہ اداکار کی اہلیہ نے درخواست کی ہے کہ وہ تمام افراد جو حال ہی میں گووندا سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

یاد رہے کہ آج صبح بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جنہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔