مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری، اہم فیصلہ کر لیا

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری، اہم فیصلہ کر لیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت میں بہتری کے بعد آج سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں آج سے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ 
 قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کے روز فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ان کی جلد صحت یابی اور صحت کیلئے دعا بھی کی تھی جس کے بعد نواز شریف نے بھی مولانا فض الرحمان سے صحت سے متعلق دریافت کیا۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فض الرحمان کے درمیان پیپلز پارٹی قیادت کے بیانات اور مجموعی صورتحال پر بات چیت بھی کی گئی۔