چین کا ایک فون پر پالیسی بدلنے کا بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا، وزیر خارجہ

چین کا ایک فون پر پالیسی بدلنے کا بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا، وزیر خارجہ
کیپشن: چین کا ایک فون پر پالیسی بدلنے کا بیان پاکستان کیلئے نہیں تھا، وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرنے والا چین کا بیان پاکستان کے لئے نہیں تھا۔ 

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے ایک فون کال پر پالیسی بدلنےکا بیان پاکستان کے لیے نہیں ہے جبکہ سی پیک پر کام جاری ہے اور اسی کام کے سلسلہ میں جلد چین کا دورہ کروں گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بھارت سے تجارت کو دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے اور بھارت سے دوستانہ تعلقات کے خواہشمند ہیں اور اس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، کشمیر سے متعلق پاکستان کے تاریخی مؤقف میں وزن ہے اور پاکستان بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتا ہے۔ فریقین کے پاس خطے میں امن و استحکام کے قیام کا واحد راستہ مذاکرات ہیں کیونکہ دونوں ملک ایٹمی قوت ہیں اور وہ جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے تو اسے اس کیلئے سازگار ماحول قائم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پر امریکا کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کا ایک پیمانہ مقرر کیا گیا تھا اور صرف ان ممالک کو بلایا گیا جو موسمیاتی تبدیلی کا موجب بن رہے ہیں ۔