عمرہ زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کیلئے تمام شرائط پوری کرنا ہوگی

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کیلئے تمام شرائط پوری کرنا ہوگی

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخلے کی تمام شرائط پوری کرنے کی پابندی عائد کی ہے ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے عمرہ کی ادائیگی کے ویزے کے لئے تین مراحل طے کرنے ہوں گے ، پہلا سعودی عرب میں داخلے کے لئے ویزے کا حصول ، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا عمل متعلقہ ایپ کے ذریعے مسجدالحرام میں داخلے کی اجازت حاصل کرنا ہے ۔

دوسری جانب ، سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے 11 روبوٹ اور 4 ہزارکارکن تعینات کیے ہیں ۔ عرب ذرائع ابلاغ نے انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کو اطمینان اور محفوظ ماحول میں عبادت کا موقع فراہم کرنے کے لیے انتظامات کیے ہیں ، مسجد الحرام کے صحنوں میں 24 گھنٹے نگرانی ، صفائی ، سیناٹائزنگ اور آمد ورفت کے لیے گالف گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں روزانہ دس مرتبہ صفائی ہوگی ، اس مقصد کے لیے چار ہزار سے زیادہ کارکن مامور ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار لیٹر جراثیم کش مادہ ، روزانہ 25 سو لیٹر خوشبویات ، 35 ہزار لیٹر سینیٹائزر استعمال کیا جائے گا اس کے علاوہ گیارہ سمارٹ ربورٹ مسجد الحرام کی سیناٹائزنگ کریں گے ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روزانہ 20 لاکھ سے زیادہ زمزم کی بوتلیں تقسیم ہوں گی ، 25 ہزار سے زیادہ زمزم کولر مسجد الحرام میں مختلف مقامات پر رکھے جائیں گے اس کے علاوہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع والی عمارت میں 2500 پانی کی سبیلیں بھی ہوں گی ۔

انتظامیہ نے بتایا کہ آذان کے مقام ( المکبریہ) اور جنازے کی نماز کی جگہ آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا خصوصی انتظام ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے اندر روزے داروں کو افطار کرانے کے لیے دو ہزار جبکہ بیرونی صحنوں میں افطار کے لیے 70 اجازت نامے جاری ہوئے ہیں ۔

مصنف کے بارے میں