اپوزیشن رہنماءاقتدار میں آ کر این آر او 2 لینا چاہتے ہیں: وزیراعظم

اپوزیشن رہنماءاقتدار میں آ کر این آر او 2 لینا چاہتے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے الیکشن کرانے کا شور کر رہی تھی اور جب ہم نے الیکشن کا اعلان کر دیا تو سپریم کورٹ کیوں چلے گئے ۔ 
تفصیلات کے مطابق عوام سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے الیکشن کرانے کا شور کر رہی تھی اور ہم نے الیکشن کا اعلان تو حکومت بحال کرانے کیلئے سپریم کورٹ چلے گئے۔ اپوزیشن رہنماؤں پر مقدمات ہیں اور یہ این آر او 2 لینا چاہتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف مجرم ہیں اور باہر بھاگے ہوئے ہیں ان کے بیٹے اور سمدھی اسحاق ڈار بھی باہر بھاگے ہوئے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر مقدمات ہیں اور وہ ضمانت پر باہر ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آ کر نیب ختم کریں اور اپنے مقدمات ختم کریں ۔ 
انہوں نے کہا کہ پہلا این آر او پرویز مشرف نے انہیں دیا اور سارے مقدمات ختم ہو گئے اور اب جو مقدمات ان پر چل رہے ہیں وہ سارے بعد میں بنے، یہ این آر او 2 اقتدار میں آ کر لیں گے اور سارے مقدمات ختم کریں گے، ساڑھے تین سال یہ این آر او لینے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں