یہ کافی نہیں کہ کہہ دیں غیرجانبدار ہیں ،سیکورٹی ادارے پوزیشن واضح کریں: مولانا فضل الرحمن 

یہ کافی نہیں کہ کہہ دیں غیرجانبدار ہیں ،سیکورٹی ادارے پوزیشن واضح کریں: مولانا فضل الرحمن 
سورس: File

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جائے ۔ یہ کافی نہیں ہے کہ وہ کہیں کہ ہم غیرجانبدار ہیں.سکیورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ پورے ملک کو بحران میں ڈال دیا گیا ۔ عمران خان ایک خط کا سہارا لے رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کس کارکردگی کی بنیاد پر ہیرو بنتا ہے۔عمران ایک طرف بڑا بااصول بنتا ہے دوسری طرف وزارت کی تمام سہولتیں استعمال کرتا ہے ۔2018کی حکومت دھاندلی کا نتیجہ تھی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کو ووٹ استعمال کرنے کا حق دیا جائے۔آؤ دیکھا نہ تاؤ اسمبلی کو تحلیل کرنے کا حکم دیدیا۔ ہمارے اداروں کو سوچنا ہوگا کہ پاکستان کی وفادار قیادت پر اس قسم کے الزامات اور انہیں غداری کر طرف دھکیلنے کے نتائج کیا ہونگے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کس طرف جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ سکیورٹی ادارے عوامی بحث سے باہر نکلیں، اس پربحث نہیں ہونی چاہیے۔ خط غلط انداز سے پیش کیا گیا، سکیورٹی کمیٹی کے راز کو افشا کرنا حلف سےغداری ہے۔عدالت بھی اس آئینی خلاف ورزی پر فوری فیصلہ دے، دنوں پر نہ لٹکایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں