فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی رشوت لی، اب بیرون ملک فرار ہوگئی: علیم خان 

فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں کروڑوں روپے کی رشوت لی، اب بیرون ملک فرار ہوگئی: علیم خان 
سورس: File

لاہور: پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ فرح بی بی نے ہر ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کروڑوں کی رشوت لی اب وہ ملک سے فرار ہوچکی ہیں۔ 

لاہور میں ہنگامی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں 3 ، 3 کروڑ میں  ڈی سی لگائے گئے۔ فرح نامی خاتون کا کردار تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ قوم کو کیا دھوکا دے رہے ہو ؟ فرح پیسے کس کو پہنچاتی تھی؟ بزدار نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا تھا۔ 

عبدالعلیم خان نے کہا کہ میں کسی کے اہل خانہ کا نام نہیں لینا چاہتا البتہ فرح بی بی نے بہت رشوت لی، ہر ٹھیکے اور ٹرانسفر و پوسٹنگ میں موجود تھیں اور میری اطلاع کے مطابق وہ ملک سے فرار ہو چکی ہیں۔

مصنف کے بارے میں