بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ ،40مسلمان گھروں کو آگ لگا دی گئی 

بھارتی مسلمانوں پر زمین تنگ ،40مسلمان گھروں کو آگ لگا دی گئی 

راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان میں کرفیو کے دوران مسلمانوں کے 40گھروں کوآگ لگا دی گئی۔

 راجھستان کے علاقے کرولی میں ہندوانتہاپسندوں اورپولیس نے مل کر24 گھنٹوں کے اندرمسلمانوں کے 40 گھروں کوآگ لگا دی۔ مسلمانوں کی اکثریت والےعلاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں مسلمانوں کے جلتے گھروں سے بلند ہوتے آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔مسلمانوں پرہندوانتہاپسندوں کے تشدد سے 100 سے زائد مسلمان زخمی ہوگئے۔