ڈی جی آئی ایس پی آر عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ کی وضاحت کریں: پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کا بھی مطالبہ 

ڈی جی آئی ایس پی آر عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ کی وضاحت کریں: پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ کا بھی مطالبہ 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد ترجمان مسلم لیگ ن نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ پر وضاحت جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران صاحب آئین کی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر اور آئین شکنی کے جرم کا ارتکاب کرکے نام نہاد عالمی سازش کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نیشنل سکیورٹی کونسل میں شامل عسکری قیادت سے متعلق عمران خان کے جھوٹ پر وضاحت جاری کریں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عالمی اور ملکی سطح پر عسکری قیادت کو اس مراسلے کی تصدیق کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ تحقیقات اور کسی قانونی عمل کے بغیر 197 ارکان قومی اسمبلی کو غدار قرار کیوں دیا گیا؟ جواب دیا جائے۔

مصنف کے بارے میں