غداری الزامات، اسٹیبلشمنٹ سلامتی کمیٹی کے عسکری ممبران کی پوزیشن واضح کرے: آصف زرداری 

غداری الزامات، اسٹیبلشمنٹ سلامتی کمیٹی کے عسکری ممبران کی پوزیشن واضح کرے: آصف زرداری 
سورس: File

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ  ‎عمران خان اس دفعہ  ایک خط کے پیچھے چھپنے کی ‎کوشش کرہا ہے،یہ  معاملہ تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا ،ملکی سلامتی کا ہے ۔ 

سابق صدر آصف علی زرداری  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ‎اس خط کے بارے میں نیشنل  سکیورٹی کمیٹی کے ممبران یہ کہہ چکے ہیں کہ اس میں بیرونی سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔،‎عمران خان ہر دن  سکیورٹی کمیٹی   کے  عسکری ممبران کے بارے میں کہتا ہے کہ وہ میری طرف سے مطمئن ہوگئے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ‎لہذا جو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی  کے عسکری ممبران  تھے وہ  اس کی وضاحت کریں  اور اپنی پوزیشن واضح کریں ۔ اب یہ معاملہ عمران خان یا متحدہ اپوزیشن کا نہیں ہے ۔ اب یہ معاملہ پاکستان کا ہے لہذا اس طرح کے حساس نوعیت کے معاملات میں تاخیر بھی ملک کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں