ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، سکیورٹی معاملات پر حتمی فیصلہ آج ہو گا

 ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، سکیورٹی معاملات پر حتمی فیصلہ آج ہو گا

لاہور: ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے آج ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  اس اہم ملاقات میں آئی جی پنجاب عارف نواز بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات ورلڈ الیون ٹیم کو سکیورٹی دینے کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہے۔

ملاقات میں سیکورٹی دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ سیکورٹی کلیئرنس ملی تو پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ آگاہ کرے گا جس کے بعد ورلڈ باڈی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔