پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنامیر مسلسل تنقید پرپھٹ پڑیں

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنامیر مسلسل تنقید پرپھٹ پڑیں

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنامیر مسلسل تنقید پرپھٹ پڑیں ،ان کاکہناہے ورلڈکپ میں خراب پرفارمنس پرافسوس ہے لیکن ذاتی حملے کرنا کسی طرح مناسب نہیں ،موجودہ سیٹ اپ کےہوتے ہوئے مزیدکھیلناممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ثناء میر کا کہناہے کہ کوچ کی خفیہ رپورٹ کامنظرعام پرآنا ہی ری ایکشن کا سبب بنا ہے ۔ثنامیرنےکہاکہ ڈیانابیگ کی حمایت پرکوچ سےشدیداختلاف ہوا کیونکہ ڈیانا بہترین فارم میں تھی اور میں نےاسےمسلسل کھلانےپرزوردیا تھا۔

ثناء میر کا مزید کہنا تھا کہ خامیوں پرضرور بات ہونی چاہیے،مگرذاتی حملوں سےگریزکیاجائے۔کپتان نے کہا کوچ کا سینئیرز کو قصوروار ٹھرانا افسوسناک ہے۔بہترہوتاکہ کوچ دیگرکوچزکی طرح ٹیم کےساتھ کھڑے رہتے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔