میں نے خواتین کو الرٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی: عائشہ گلالئی

میں نے خواتین کو الرٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی: عائشہ گلالئی

اسلام آباد:ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے مجھ پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں مگر میں نے صرف پاکستانی خواتین کو الرٹ کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی۔


 ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں میں بغیر ثبوت کے کوئی بھی بات نہیں کرتی، انہوں نے مجھ پر گورنر سے ملنے اور پیسے لینے کے الزامات لگائے مجھے اپنی عزت سے بڑھ کر کوئی بھی چیز عزیز نہیں ہے۔

عمران خان آج معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ میرے پاس ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت ہیں، میں عدالت میں ان کے خلاف کیس لے کر جاﺅں گی ۔

پریس کانفرنس کرکے میں نے کسی کی کردار کشی نہیں کرنا چاہتی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔