خواجہ آصف کو وزیر دفاع کی بجائے وزارت خارجہ کا قلمدان مل گیا 

خواجہ آصف کو وزیر دفاع کی بجائے وزارت خارجہ کا قلمدان مل گیا 

اسلام آباد : سابق وزیر  اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد  نیا وزیر اعظم بنانے کے لیے کافی نام سامنے آئے تاہم اس دوران جو مسلہ سب سے بڑا پیش آیا وہ چوہدری نثار کی ممکنہ پریس کانفرنس تھی جو عین موقع پر ملتوی کر دی گئی ۔ جس کے بعد چوہدری نثار نے باقاعدہ طو ر پر کہا تھا کہ وہ پارٹی کو نہیں چھوڑ رہے  مگر اختلاف اپنی جگہ پر ہوتا ہی رہتاہے ۔

تاہم اس کے بعد کی صورت حال میں چوہدری نثار نے وزارت لینے سے انکار ر دیا تھا ۔چوہدری نثا ر کے انکار کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان  احسن اقبال کو دے دیا گیاہے ۔ چوہدری نثار کی وزارت کے معاملے میں کہا جا رہا تھا کہ ہو سکتاہے وہ وزارت خارجہ  کا عہدہ لے لیں تاہم ان کا کسی بھی وزارت کو لینے سے انکار کے بعد وزارت خارجہ کا  قلمدان سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو دے دیا گیا  ہے۔ دیکھا جائے تو  خواجہ آصف بڑا  اور انتہائی عہدہ لینے میں کامیاب ہو گئے جبکہ چوہدری نثار کے پاس فی الحال کو ئی عہدہ نہیں ہے ۔

واضح رہے شاہد خاقان عباسی کی کابینہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ  سے حجم میں کافی بڑی ہے ۔ اس کابینہ میں 47وزراء ہیں ، جنہوں نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔