نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے: الیکشن کمیشن

نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف ضمنی انتخاب کیلئے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دے سکتے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق صرف پارٹی سربراہ ہی کسی امیدوار کو الیکشن لڑنے کیلئے اپنی جماعت کا ٹکٹ جاری کر سکتا ہے جبکہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کیلئے نااہل ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی سربراہی کرنے کے اختیار سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔

اگر ان کی جانب سے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے تو اسے غیر قانو نی تصور کیا جائے گا جبکہ سابق وزیر اعظم کی جانب سے پارٹی عہدہ نہ چھوڑنے پر امیدوار کو شیر کا انتخابی نشان نہ ملنے کا خدشہ ہے۔

ادھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق انتخابات کا حصہ بننے کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کرا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 15 سے 17 اگست تک مکمل کر لیا جائے۔ شیڈول میں بتایا گیا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں