ساوتھ افریقی اداکار اغوا کی کوشش میں قتل

ساوتھ افریقی اداکار اغوا کی کوشش میں قتل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے اداکار ڈومی ماسیلیلا اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسیلیلا اپنے ایک دوست کے ہمراہ تھے کہ اچانک اغوا کاروں نے انھیں زبردستی گاڑی میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے مزاحمت پر وہ ماسیلیلا کو گولی مار کر وہاں سے فرار ہو گئے۔

وہاں موجود لوگوں نے اداکار کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جنوبی افریقا کے اداکاروں نے ماسیلیلا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں