دانیال عزیز پارٹی قیا دت سے ناراض ، حلف برادری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی

دانیال عزیز پارٹی قیا دت سے ناراض ، حلف برادری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کی بھی سنی گئی ۔ دانیال عزیزی نئی وفاقی کابینہ کا حصہ تو بنے لیکن انہیں وفاقی وزیر کی بجائے وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا ۔

جو دانیال عزیز کو گراں گزری اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے آج ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی ۔ خیال رہے کہ آج وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 47 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔

نئی وفاقی کابینہ میں 28وفاقی وزرا اور 19 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ جن میں سے دانیال عزیز نے بطور وزیر مملکت اپنے عہدے کا حلف نہیں اُٹھایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔