جلد ملک سے مٹھی بھر دہشتگردوں کا بھی صفایا کردیا جائے گا ،آرمی چیف

جلد ملک سے مٹھی بھر دہشتگردوں کا بھی صفایا کردیا جائے گا ،آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے دہشتگر دی کے نا سور کو ختم کر نے کے لیے شہداءکی قر با نیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی، بہت جلد پاک سرزمین سے دہشتگردی کا صفایا کردیا جائیگا ،۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طر ف سے جا ری بیان میں آر می چیف نے یو م شہدا ئے پولیس کے موقع پر اپنے پیغا م میں کہا کہ ہم پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن وامان نافذ کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں  کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، بہت جلد ملک سے مٹھی بھر دہشتگردوں کا بھی صفایا کردیا جائے گا ۔ آرمی چیف نے پولیس کے شہداءکے اہلخانہ کو سیلوٹ بھی پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 60 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے سندھ کے 17 ہزار ، پنجاب کے 20 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 18 ہزار اور بلوچستان پولیس کے 3 ہزار نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اسلام آباد پولیس کے بھی 600 جوانوں کو خصوصی تربیت دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاک فوج نے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے 2200 جوانوں اور گلگت بلتستان پولیس کے 150 جوانوں کو خصوصی تربیت دی ۔

اس سے قبل  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے یوم پولیس شہداء کے موقع پر ان تمام شہداء پولیس اہلکاروں اور ان کے جرات منداو ر بہادر خاندانوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جا ئیں گی ۔

9f1a2fd29c7e80482b3b41987d5607ab

مصنف کے بارے میں