عائشہ گلالئی اور شیخ رشید معاملے کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم

عائشہ گلالئی اور شیخ رشید معاملے کی پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ، وزیراعظم

اسلام آباد: نو منتخب وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس اسمبلی میں جاری ہے ۔

پارلیمنٹ میں ⁠⁠⁠وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کے دوران شیریں مزاری کا ایوان میں شور شرابا کیا ۔ شیری مزاری کا کہنا ہے کہ جب خواجہ آصف نے ایوان میں گالی دی تھی تو اس وقت مسلم لیگ ن کی خواتین کیوں نہیں بولیں۔

اگر تحقیقات کرنی ہیں تو خواجہ آصف سے شروع کریں جس کے جواب میں اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے کہا کہ شیریں مزاری بڑی بہن ہیں ان کے تحفظات دور کریں گے ، یہ معاملہ الزامات اور گالی  گلوچ کی نظر نہیں ہونا چاہئے ، عائشہ گلالئی اور شیخ رشید کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو ان کیمرہ سماعت کرے ،وزیر اعظم نے عائشہ گلہ لئی کی حفاظت کے لئے آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کے لئے ہدایات جاری کردیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔